ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مذہبی تنظیموں کے جلسے منعقد کرنے کے لئے جنوبی کینرا میں نیا قانون۔۔۔دس لاکھ کا روپے کا بانڈ لکھ کر دینا ہوگا !

مذہبی تنظیموں کے جلسے منعقد کرنے کے لئے جنوبی کینرا میں نیا قانون۔۔۔دس لاکھ کا روپے کا بانڈ لکھ کر دینا ہوگا !

Mon, 15 Aug 2016 20:21:55    S.O. News Service

منگلورو 15؍اگست (ایس او نیوز) مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر قائم تنظیموں کی جانب سے جلسے منعقد کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن ان جلسوں میں بھڑکاؤ تقریریں کرنا اورامن و امان کی صورتحال خراب کردینا اور کبھی کبھار ان جلسوں کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات رونما ہونا بھی عام سی بات ہے۔اور سچائی یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں عوام کے جان ومال کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
اس مسئلہ کا ایک حل جنوبی کینر ا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر بھوشن گلاب راؤبورسے نے ایک نئے قانون کے ذریعے نکالا ہے۔ ان کے مطابق اب مذہبی تنظیموں کو جلسے منعقد کرنے کے لئے اجازت لینے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی گنجائش نہ ہونے ضمانت دیتے ہوئے دس لاکھ روپے کا بانڈ bond لازمی طور پرلکھ کر دینا ہوگا۔ایس پی نے بتایا کہ ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میںیہ نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے مذہبی تنظیموں کو صرف اپنے علاقے کے پولیس اسٹیشن میں درخواست دے کر جلسے منعقد کرنے کی اجازت تھی۔ مگر عوامی مفاد اور امن عامہ کے پیش نظر اب اس طرح کی سخت شرائط لاگو کی جائیں گی۔


Share: